۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ہادی حسین

حوزہ/علامہ ہادی حسین نے امام خمینی (قدس سرہ) کی برسی کے موقع پر ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نزدیک امام  خمینی اپنے علم پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے دادا امام حسین علیہ السلام کی طرح امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی راہ پر گامزن تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کے پاکستان میں نمایندہ علامہ ہادی حسین نے ایران بانی  انقلاب اسلامی امام خمینی (قدس سرہ) کی برسی کے موقع پر ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نزدیک امام  خمینی اپنے علم پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے دادا امام حسین علیہ السلام کی طرح امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی راہ پر گامزن تھے۔

 علامہ ہادی کا مزید کہنا تھا کہ دور حاضر میں دشمنان اسلام سے نمٹنے اور انکے ناپاک مقاصد اور دونوں کے درمیان پیدا کی جانے والی فتنہ کو ناکام کرنے کے لیے آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نزدیک حوزہ نجف اور حوزہ قم کے درمیان نزدیکی اور ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہونے کے ساتھ ضروری ہوچکا ہےَ

امام خمینی رہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علامہ ہادی نے کہا آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی رہ کے روز پیدائش پر سلامتی ہو اور اس روز پر سلامتی ہو جب انہوں نے اسلام کا نام بلند کیا، انکے یوم وفات پر سلامتی ہو اور اس روز پر جب انہیں پھر زندہ کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .